پی ایس ایکس میں مندی، 100 انڈیکس 17.27 پوائنٹس کی کمی سے 40607.12 پوائنٹس پر بند

106

کراچی ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 17.27 پوائنٹس کی کمی سے 40607.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 2 کروڑ 97 لاکھ 24 ہزار 870 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 1 ارب 88 کروڑ 98 لاکھ 21 ہزار 854 حصص کی مندی ریکارڈ کی گئی تاہم تجارتی حجم میں 8 ارب 56 کروڑ 23 لاکھ 57 ہزار 551 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 17.27 پوائنٹس کی کمی سے 40607.12 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 30.10 پوائنٹس کی مندی سے 19501.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناءکے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 29.32 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 88.55 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 10.46 پوائنٹس کی مندی سے 14939.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 19.88 پوائنٹس کی تیزی سے 19471.62 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 0.24 پوائنٹس کی مندی سے 19597 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 360 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 143 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 186 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 31 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 400 روپے کے اضافہ سے 8600 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح باٹا (پاک) کے حصص کی سودے بھی 20 روپے کی تیزی سے 1600 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 25 روپے کی مندی سے 6975 روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی 23.68 روپے کی کمی سے 2757.59 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار فوجی فوڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 3 لاکھ 8 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 33.50 روپے سے شروع ہو کر 33.51 روپے پربند ہوئی جبکہ پی آئی اے سی (اے) کے 72 لاکھ 32 ہزار 500 حصص کے سودے 7.45 روپے سے شروع ہو کر 7.46 روپے پر ہی بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 12 کروڑ 50 لاکھ 7 ہزار 130 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 4 ارب 96 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 28 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 81 کھرب 10 ارب 91 کروڑ 20 لاکھ 96 ہزار 532 روپے سے بڑھ کر 81 کھرب 19 ارب 47 کروڑ 44 لاکھ 54 ہزار 83 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 31 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 3 کروڑ 67 لاکھ 41 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔