Election day banner
18.2 C
Islamabad
جمعہ, دسمبر 13, 2024
ہومتجارتی خبریںپی ایس ایکس کا مسلسل تیسرے سال بہترین اسلامک اسٹاک ایکسچینج ایوارڈجیتنے...

پی ایس ایکس کا مسلسل تیسرے سال بہترین اسلامک اسٹاک ایکسچینج ایوارڈجیتنے کا اعزاز

- Advertisement -

کراچی۔ 18 ستمبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز(جی آئی ایف اے)کی جانب سے بہترین اسلامک اسٹاک ایکسچینج ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا ہے، یہ مسلسل تیسرا سال ہے جس میں پی ایس ایکس نے یہ نمایاں اعزاز جیتا ہے۔

پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق جی آئی ایف اے بین الاقوامی سطح پر سراہا جانے والا پلیٹ فارم ہے جو اسلامی دنیا میں بینکنگ اور فنانس میں مہارت کو تسلیم کرتا ہے۔ 2011سے یہ ایوارڈز دنیا بھر میں ان افراد، اداروں اور سرکاری محکموں کو پیش کیے جا رہے ہیں جنہوں نے اسلامی بینکاری اور مالیات کو فروغ دینے اور سماجی ذمہ داری کے عزم کے لیے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔اس موقع پر پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے کہاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز کی جانب سے مسلسل تیسرے سال گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ ایک قابل فخر اعزاز ہے جو جی آئی ایف اے کی طرف سے اسلامی مالیاتی مصنوعات، پیشکشوں اور ریگولیٹری اضافہ کے حوالے سے ہمارے عزم کو تسلیم کرنے پر ملا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج شرعی اصولوں کے مطابق مصنوعات اور سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے ایک فعال اور مضبوط پلیٹ فارم ہے۔ پی ایس ایکس پر 251شریعہ اصولوں کے مطابق کام کرنے والی کمپنیوں کی لسٹنگ کے ساتھ جو کل مارکیٹ کیپ کا 65فیصد سے زیادہ حصہ، ہیں۔ پی ایس ایکس سرمایہ کاروں کو اپنے فنڈز کو اسلامی مالیاتی پیشکشوں میں منتقل کرنے اور مالیاتی اداروں کے لیے نئی مصنوعات بنانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور سکوک، شریعہ سے مطابقت رکھنے والے میوچل فنڈز، مضاربہ، ای ٹی ایفس اور دیگر کارپوریٹس اور حکو مت پاکستان کو کیپٹل مارکیٹ سے فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد دیتا ہے۔

انہوں نے جی آئی ایف اے کا اعزاز کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایس ای سی پی اور پی ایس ایکس بورڈ اور انتظامی ٹیم کے تعاون اور قابل رہنمائی سے ہی ہم یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں