پی ایس ایکس کی جانب سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو حصص کی خریداری کی اجازت دینے سے خریداری میں غیر معمولی تیزی

57

کراچی۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی جانب سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو حصص کی خریداری کی اجازت دینے سے پی ایس ایکس کے شیئر کی خریداری میں غیر معمولی تیزی آگئی ہے اوراس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ پی ایس ایکس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب غیر ملکی سرمایہ کار پی ایس ایکس کے حصص کی مجموعی آﺅٹ اسٹینڈنگ شیئرز کے 10 فیصدتک کی خریداری کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایکس نے 26 جون 2018 کو پی ایس ایکس کے حصص میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی خرید و فروخت پرپابندی عائد کردی تھی۔