پی ایس ڈی پی کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کی 37سکیموں کیلئے 8000 ملین روپے مختص

90
PSDP

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24۔2023 کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کی 37سکیموں کیلئے 8000 ملین روپے مختص کئے ہیں، ان میں 31جاری اور 6 نئی سکیمیں شامل ہیں، جاری سکیموں کیلئے 5500 ملین روپے جبکہ نئی سکیموں کیلئے 2500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق آئندہ مالی سال میں پی کیو آئی انیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے کیلئے سرٹیفکیشن انسنٹیو پروگرام برائے ایس ایم ایز کیلئے 150 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جاری پروگرام کمپیٹیو ریسرچ پروگرام کیلئے نئے مالی سال میں 190 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی سی ایس آئی آر کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور آٹومیشن کے جاری منصوبہ کیلئے 200 ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ جاری منصوبہ ڈویلپمنٹ آف کمپیوٹر کنٹرولڈ فرمنٹارز اینڈ پروڈکشن آف بائیو کیمیکل اینڈ بائیو پروڈکٹس کیلئے 463 ملین روپے سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے۔

پی سی ایس آئی آر کے جاری منصوبہ اسٹیبلشمنٹ آف میٹریل ریسورس سنٹر کیلئے 300 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ایک اور جاری منصوبہ نیشنل سنٹر آف فیلیئر اینالیسز (این سی ایف اے) کے قیام کیلئے 150 ملین روپے ، سنٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی نسٹ کے قیام کیلئے 350 ملین روپے، لطیف ابراہیم نینو ٹیکنالوجی سنٹر میں انڈسٹریل پروڈکشن آف نینو میٹریل کیلئے سہولیات کے قیام کے منصوبہ کیلئے 290.88 ملین روپے، پاکستان میں سٹیم (فیز۔1) کے اجراء کیلئے 200 ملین روپے ،

میڈیکل ایکوپمنٹ اینڈ ڈیوائسز انوویشن سنٹر کیلئے 524 ملین روپے، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری پانی کی سطح کی مانیٹرنگ وغیرہ کی سکیم کیلئے 120 ملین روپے، پی سی ایس آئی آر میں ریسر چ ڈویلپمنٹ اینڈ انوویشن پروگرام کیلئے 200 ملین روپے، نوجوان طلباء کیلئے سائنس ٹیلنٹ فریمنگ سکیم (فیز۔1) کیلئے 400 ملین روپے،

نسٹ چپ ڈیزائن سنٹر کے قیام کیلئے 150 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نئی سکیموں میں معیاری بیج کی تیاری اور کسانوں کو فراہمی کی سکیم کیلئے 600 ملین روپے،بلوچستان کے ضلع دکی میں منرل ریسورس سنٹر کے قیام کیلئے 300 ملین روپے،

این بی سی کوئٹہ میں خضدار سائنس و ٹیکنالوجی بلاک کے قیام کیلئے 200 ملین روپے، منتخب اے پی آئیز سے متعلق ریسرچ ڈویلپمنٹ اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر (پی سی ایس آئی آر) کیلئے 400 ملین روپے جبکہ پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں ڈسپلے ،نمائش، کولیکشن ، ریپوزیٹریز کی بہتری اور تحقیقی سہولیات میں اضافہ کیلئے 500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔