پی ایس ڈی پی کے تحت 4224 ارب روپے کا مجموعی قومی ترقیاتی حجم مختص، وفاقی حکومت 1000ار ب روپے کی شراکت دار،صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرامز کے تحت 2869ارب روپے اورریاستی ملکیتی اداروں کا 355ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ شامل

22
According to budget documents
According to budget documents

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مجموعی طور پرقومی ترقیاتی حجم4224ارب روپے ہوگا جس میں وفاقی حکومت 1000ار ب روپے کی شراکت دار ہے جبکہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرامز کے تحت 2869ارب روپے اورریاست کے ملکیتی مختلف اداروں کا 355ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ بھی شامل ہے ۔منگل کوجاری پی ایس ڈی پی کے مطابق ترقیاتی بجٹ مجموعی بجٹ کے 5.8فیصد جبکہ مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کے 0.6فیصد کے مساوی ہے۔

اڑان پاکستان پروگرام کے تحت حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحات میں شامل کیا ہے جن کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا بعض مالیاتی مسائل کے باوجود وفاق قومی اہمیت کے اہم منصوبوں کی جلد تکمیل کےلئے کوشاں ہے۔ ترجیحی منصوبہ جات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ این 25، سکھر حیدرآباد موٹروے ایم6، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ، دیامر اور مہمند ڈیمز ،کراچی میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ کے -IV ،علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں توانائی کی فراہمی ، کراچی اور اسلام آباد میں آئی ٹی پارکس کا قیام ، سندھ میں سیلاب سے تباہ شدہ سکولوں اور گھروں کی تعمیر و بحالی ، بلوچستان میں بعد از سیلاب 2022 کے بحالی کے اقدامات ، تھرکول ریل رابطوں کا قیام ، اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کی تعمیر سمیت ہیپاٹائٹس سی اور ذیا بیطس کے علاج معالجہ کے حوالے سے وزیراعظم کے قومی پروگرامزسمیت دیگراہم منصوبے بھی شامل ہیں ۔

پی ایس ڈی پی کے مطابق رواں مالی سال کے لئے پی ایس ڈی پی کا حجم 36لاکھ 79ہزار839ملین روپے مختص کئے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کےلئے 42 لاکھ 23ہزار817ملین روپے (4224ارب روپے تقریباً)کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے جس میں سرمایہ کاری بورڈ کے مختلف منصوبوں کےلئے 1105.430ملین روپے ، کیبنٹ ڈویژن کے منصوبوں کےلئے 76386.280ملین روپے ، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ڈویژن کےلئے2783.650ملین روپے ،

کامرس ڈویژن کےلئے 50ملین روپے ، مواصلات ڈویژن (ماسوائے این ایچ اے) 149.150ملین روپے، ڈیفنس ڈویژن کےلئے 11553.835ملین روپے جبکہ ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کےلئے 1786ملین روپے اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےلئے مختلف منصوبوں کےلئے 495.359ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کےلئے 18580ملین روپے ، فنانس ڈویژن کے مختلف منصوبوں کےلئے 851.580ملین روپے ،

صوبوں اورخصوصی علاقہ جا ت کےلئے 253230.109ملین روپے جبکہ صوبائی منصوبہ جات کےلئے 107785.780ملین روپے ، خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کےلئے 65444.329ملین روپے اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے مخصوص علاقوں کےلئے 82000ہزار ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

اسی طرح ہائیرایجوکیشن کمیشن کے مختلف ترقیاتی منصوبہ جا ت کےلئے 39488.216 ملین روپے ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کےلئے 15005.801ملین روپے ، انسانی حقوق ڈویژن کےلئے 23ملین روپے ، صنعت و پیداوار ڈویژن کےلئے 1904.281ملین روپے ، اطلاعات ونشریات ڈویژن کےلئے 6026.977ملین روپے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کےلئے 16227.493ملین روپے اور بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کےلئے 1179.840ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کئے گئے ہیں ۔

پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمارکے مطابق داخلہ ڈویژن کےمختلف ترقیاتی منصوبہ جا ت کےلئے 12908.444ملین روپے ، امور کشمیرو گلگت بلتستان اورسیفران ڈویژن کےلئے 1800ملین روپے ، قانون و انصاف ڈویژن کےلئے 1912.481ملین روپے ، بحری امور ڈویژن کےلئے 3465ملین روپے ، قومی غذائی تحفظ وتحقیق ڈویژن کےلئے 4253.738 ملین روپے ، نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن و کوآرڈینیشن ڈویژن کےلئے 14343.500ملین روپے ، قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کےلئے 1676.074 ملین روپے ، پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن 761ملین روپے ،

پارلیمانی امورڈویژن کےلئے 2500ملین ، پٹرولیم ڈویژن کےلئے 718.580ملین روپے اور منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر2095.141ملین روپے اورخصوصی اقدامات وغیرہ کےلئے علیحدہ سے 21175ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔ مزید برآں ریلویز ڈویژن کےلئے آئندہ مالی سال کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت 22415 ملین روپے ، مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈویژن کےلئے 650.384ملین روپے ، ریونیو ڈویژن کےلئے 7150ملین روپے ، سائنس و ٹیکنالوجیکل ڈویژن کےلئے 4792.687ملین روپے

، ایس آئی ایف سی ڈویژن کےلئے 503.382ملین روپے جبکہ سپارکو کےلئے 5418.523ملین روپے اورآبی وسائل ڈویژن کےلئے 133424.433ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلئے پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کےلئے 226981.850ملین روپے اور توانائی ڈویژن (این ٹی ڈی سی /پیپکو) کےلئے 90225.783ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست کے ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کےلئے 354817ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے پی ایس ڈی پی میں سالانہ ترقیاتی پروگرامز کے تحت صوبوں کا حصہ 2869000ملین روپے ہوگا۔سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وفاق کا حصہ 1000ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرامز کے تحت صوبوں کا حصہ 2869ارب روپے اور ایس او ایز کا حصہ 355ارب روپے ہوگا۔