پی ایم ای ایکس میں4.70بلین روپے کے سودے طے

108
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روزمجموی طور پرمیٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے4.70بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,043کی سطح پر بند ہوا۔سودوں کی مجموعی تعداد 13,558 رہی۔سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوے جن کی مالیت1.91 بلین روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت1.61 بلین روپے،کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوںکی مالیت 990.05ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 169.98 ملین روپے,کاپر کے سودوں کی مالیت 16.45 ملین روپے اورکاٹن کے سودوں کی مالیت 4.47 ملین روپےرہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیںسپرباسمتی پیڈی رائسکی 38,440 لاٹس کے سودے ہوے جن کی مالیت 1.60ملین روپے تھی۔