23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںپی ایم ڈی سی کی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف تبدیلی زیر التواء کیسز...

پی ایم ڈی سی کی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف تبدیلی زیر التواء کیسز اور رجسٹریشن کے پچھلے زیر التوا کیسز کو ختم کرنے کی کوششوں میں بڑی سنگ میل ہے، پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہے کہ انہوں نے ایک بڑی تعداد میں کیسز حل کئے ہیں جن میں ٹیچنگ تجربہ، پوسٹ گریجویٹ رجسٹریشن، گوڈ سٹینڈنگ، غیر ملکی / مقامی تصدیق، اور رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹس وغیرہ شامل ہیں۔

ایک سال قبل پی ایم اینڈ ڈی سی کو مینشن آپر یشنز کی وجہ سے نمایاں بیک لاگ کے مسائل کا سامنا تھا تاہم صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کی دور اندیش قیادت کی بدولت ادارے نے مینول عمل سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف شاندار تبدیلی کی ہے جس کی مثال جدید آن لائن پورٹلز کا اجرا ءہے، یہ ترقی طبی پیشہ ور افراد کے لئے زیر التواء کیسز اور رجسٹریشن کے پچھلے زیر التوا کیسز کو ختم کرنے کی کوششوں میں ایک بڑی سنگ میل ہے۔یہ جدید پورٹلز نے رجسٹریشن اور دستاویزات کے عمل کو ہموار کرنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں جو پہلے سے حائل رکاوٹوں کا مؤثر طور پر حل پیش کرتے ہیں۔

- Advertisement -

اپ گریڈ شدہ نظام نے انتظامی کارکردگی میں بہتری کو منعکس کیا ہے جبکہ موجودہ خامیوں کو ختم کر دیا ہے اور فعالیت کو بہتر بنایا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر تاج نے ایک بیان میں پی ایم اینڈ ڈی سی کی آن لائن پورٹلز کی فعالیت اور ڈیجیٹل تبدیلی میں اس کی اہم کامیابی کی طرف اشارہ کیا اور بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران کونسل نے ملک بھر سے 120,391 کیسز وصول کئے جن میں سے 117,824 مکمل کئے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال صرف 400 سے 500 کیسز زیر التواء ہیں جو بنیادی طور پر تیسرے فریق کی تصدیق کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔

اب تک پی ایم اینڈ ڈی سی نے مکمل لائسنس کے لئے 19,109 درخواستیں وصول کی ہیں جن میں سے 19,101 کامیابی سے حل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 17,693 عارضی رجسٹریشن لائسنس جمع کرائے گئے جن میں سے 17,500 حل کئے گئے۔ کونسل نے 45،908 تجدید کی درخواستیں موصول کیں جن میں سے 45,704 حل کی جا چکی ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ کی قابلیت کے لحاظ سے، 6,356 کیسز موصول ہوئے جن میں سے 6,222 حل کئے گئے۔ آخر میں 4,342 ٹیچنگ تجربے کے درخواستیں جمع کی گئی ہیں جن میں سے 4,115 کامیابی سے حل کی گئی ہیں۔

ان آن لائن پورٹلز کے اجرا ءکے ساتھ پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایسے اقدام کئے ہیں جو پہلے وقت طلب تھے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کیس جمع کرانے کو آسان بناتا ہے اور تیز تر جائزے اور حل کو یقینی بناتا ہے جو طبی اور ڈینٹل کے کمیونیٹیز کے لئے فائدہ مند ہے۔ہم اپنے آپریشنز کو جدید بنانے کی جاری کوششوں میں اس سنگ میل کی اطلاع دینے پر خوش ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر تاج نے کہا کہ یہ اقدام ہمارے جامع مقصد کا ایک اہم حصہ ہے کہ انتظامی طریقہ کار کو ہموار کیا جائے، یہ یقینی بناتے ہوئے کہ طبی گریجویٹ بغیر کسی غیر ضروری تاخیر کے اپنی ضروری تصدیق حاصل کر سکیں۔

ڈیجیٹلائزیشن کا یہ نظام اور پورٹلز یوزر فرینڈلی ہونے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں جو ہموار نیویگیشن کے تجربے کو فراہم کرتے ہیں جبکہ درخواست دہندگان کی خفیہ معلومات کے تحفظ کے لئے جدید حفاظتی اقدامات بھی شامل ہیں۔پی ایم اینڈ ڈی سی تمام پیشہ ور افراد کو ان ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال کی ترغیب دیتا ہے تاکہ کیس مینجمنٹ میں مزید موثر تجربہ حاصل کیا جا سکے، اور کونسل کو صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ڈیجیٹل جدت میں سر فہرست رکھا جا سکے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی آن لائن پورٹل پی ایم اینڈ ڈی سی کی خدمات کے ڈیجیٹل تبدیلی میں ایک اہم ترقی کی نمائندگی کرتا ہے۔ ذاتی ملاقاتوں کی ضرورت کو ختم کرتے ہوئے اور عمل کو ہموار کرتے ہوئے یہ پورٹل انسانی غلطی کے امکانات کو کم کرتا ہے اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں مجموعی طور پر کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585195

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں