23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپی ایچ اے راولپنڈی کا شہر کی تزئین و آرائش کا سلسلہ...

پی ایچ اے راولپنڈی کا شہر کی تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری،راول پارک کی تزئین و آرائش مکمل

- Advertisement -

راولپنڈی۔16اپریل (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی شہر بھر کے پارکس اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے اور شہریوں کو بہترین تفریحی و حفاظتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایت پر راول پارک کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے۔ راول پارک میں رنگ برنگے پھول اور پودے بہار کا منظر پیش کر رہے ہیں اور خوبصورتی سے سجی فضا شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ شہری بڑی تعداد میں راول پارک کا رخ کرتے ہیں اور بہترین تفریحی سہولیات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پی ایچ اے کی جانب سے پارک میں سیکیورٹی کے بھی بہترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام پُرامن ماحول میں سیر و تفریح کر سکے۔

علاوہ ازیں پی ایچ اے کا عملہ پوری محنت اور ذمہ داری کے ساتھ باغبانی کے امور انجام دے رہا ہے اور پودوں کی نگہداشت میں مصروف عمل ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا ہے کہ عوامی سہولت اور تفریح کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کو سرسبز و خوبصورت بنانے اور شہریوں کو صحت مند تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے پی ایچ اے کا عملہ دن رات محنت کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق راولپنڈی شہر میں بھرپور شجرکاری مہم جاری ہے جس کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582978

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں