پی بی سی سی کا دوسرے ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائینڈ کرکٹ کپ کیلئے ابتدائی سکواڈ کا اعلان، محمد جمیل کپتان اور انیس جاوید نائب کپتان مقرر

101

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول دوسرے ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائینڈ کپ کیلئے ابتدائی بیس رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، محمد جمیل کپتان اور انیس جاوید نائب کپتان مقرر ہوئے ہیں۔ میگا ایونٹ کا آغاز 29 جنوری سے بھارت میں ہو گا اور پاکستانی ٹیم 31 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ پی بی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق، مہریوسف ہارون اور طاہر محمود بٹ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کیا ہے، حتمی 16 رکنی ٹیم کا انتخاب ورلڈکپ سے قبل کیا جائے گا۔