پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ سٹاف کا اعلان کر دیا

PCB

لاہور۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور کوچنگ سٹاف کا اعلان کردیا ۔پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجمنٹ سٹاف میں ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ ،ڈائریکٹر پاکستان ٹیم محمد حفیظ ، بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک ، ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ ، ہائی پرفارمنس کوچ عمرگل، سپن باولنگ کوچ سعید اجمل ، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید، اسسٹنٹ ٹیم منیجر منصور رانا،اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ شاہد اسلم ،اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ڈریکس سائمن، فزیو تھراپسٹ، ٹیم انالسٹ طلحہ اعجاز، ٹیم سیکورٹی منیجرلیفٹیننٹ کرنل ( ریٹائرڈ ) اختر حسین ،ٹیم میڈیا منیجر رضا راشد کیچلو، ویڈیو گرافرعمار احسن، ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم ، ٹیم میسیور ملنگ علی شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔