24.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںپی سی بی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےسپنر عثمان طارق کے بائولنگ...

پی سی بی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےسپنر عثمان طارق کے بائولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا

- Advertisement -

راولپنڈی ۔8مئی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کے بائولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عثمان طارق نے لاہور قلندرز کے خلاف 13 اپریل کو ہونے والے میچ کے دوران مشکوک باؤلنگ ایکشن کی نشاندہی کے بعد اپنا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کروایا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم انتظامیہ نے پی سی بی سے باقاعدہ درخواست کی تھی کہ عثمان طارق کو باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی اجازت دی جائے۔ پی سی بی کی منظوری کے بعد سپنر نے لاہور میں قائم پی سی بی سے منظور شدہ لیبارٹری میں ٹیسٹ دیا جہاں ان کا ایکشن قوانین کے مطابق قرار پایا۔ پی سی بی نے عثمان طارق کو دوبارہ بائولنگ کی اجازت دے دی ہے اور اب وہ قومی یا ڈومیسٹک کسی بھی مقابلے میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594230

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں