پی سی بی کا سابق چیئرمین اعجاز بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

160
PCB
PCB

لاہور۔3اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرپرسن، اراکین و بورڈ کے ملازمین نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔وہ 85 سال کے تھے۔10 مارچ 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے اعجاز بٹ نے 1959 سے 1962 تک پاکستان کے لیے آٹھ ٹیسٹ کھیلے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرپرسن ذکا اشرف کاکہنا تھا کہ وہ پی سی بی کی جانب سے اعجاز بٹ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہیں۔ انہوں نے اعجاز بٹ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔