28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومکھیل کی خبریںپی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس 30 دسمبر کو...

پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس 30 دسمبر کو کراچی میں ہو گا

- Advertisement -

لاہور ۔ 09دسمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس 30 دسمبر کو کراچی میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل ، ٹیم سلیکشن کے معاملات، ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی، ڈومیسٹک کرکٹ اور اکیڈمیز پر بات ہو گی۔ اس کے علاوہ بورڈ میں دہری ذمہ داریاں نبھانے والوں اور کپتانوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ چیئرمین پی سی بی اجلاس میں قائمہ کمیٹی میں ہونے والی میٹنگ اور ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس سے متعلق ہاﺅس کو آگاہ کریں گے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32894

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں