پی ٹی آئی رہنماوںکی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

6

لاہور۔27جون (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلا وگھیراو سمیت مختلف الزامات کے تحت درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت مقدمات کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کے باعث ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سماعت یکم جولائی، عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر سماعت 3 جولائی جبکہ میاں محمود الرشید کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔