پی ٹی آئی نے روس سے تیل منگوانے کا کوئی انتظام نہیں کیا تھا،موجودہ حکومت نے ہی یہ وعدہ پورا کیا ہے،بلال اظہر کیانی

211
بلال اظہر کیانی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی خیبر پختونخوا قائم کر دی گئی،وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی کا ٹویٹ

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے معیشت وتوانائی بلال اظہرکیانی نے کہاہے کہ ایک سال کی مسلسل محنت کے بعد الحمدللہ روس سے سستے خام تیل کا جہاز کراچی پہنچ گیا ہے جس پر وہ قوم کو مبارک پیش کرتے ہیں۔ پیرکواپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈڈ، نالائق اور نااہل نے کبھی بھی روس سے تیل منگوانے کا کوئی انتظام نہیں کیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ چار سال دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانے والے عادی جھوٹے اب روس سے خام تیل پاکستان پہنچنے کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے منگوایا تھا تو ایک سال بعد کیوں پہنچا؟ انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ اتحادی حکومت نے جو وعدہ کیا تھا، ایک سال کی محنت کے بعد اسے پورا کر دکھایا ہے کیونکہ ہم دعوے نہیں کرتے، وعدے پورے کرتے ہیں۔ حقائق یہ ہیں کہ پی ٹی آئی نے کبھی بھی روس سے تیل منگوانے کا کوئی انتظام نہیں کیا تھا۔

عمران خان کے فروری 2022 میں دورہ ماسکو کے بعد روس سے تیل کی خریداری سے متعلق کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔اول تا آخر موجودہ حکومت نے ہی روس سے خام تیل منگوانے کے وعدے کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی طرح ہر وعدے کی تکمیل اور عوامی خدمت کو یقینی بنانا ہمارا منشور اور سیاست ہے جو وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں جاری ہے۔\