36 C
Islamabad
پیر, جون 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںپی ڈی ایم اے کا لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع...

پی ڈی ایم اے کا لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، گرد آلود ہواوں اور بارش کا کاالرٹ جاری

- Advertisement -

لاہور۔26مئی (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، 27 مئی سے 31 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطا بق آج27 سے 30 مئی تک صو با ئی دارالحکو مت لا ہور سمیت منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی، ملتان ،ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفا ن علی نے کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ سمیت سکول ایجوکیشن ،محکمہ صحت ، آبپاشی، تعمیر و مواصلات ،لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔

- Advertisement -

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہو گی تا ہم شہریوں سے اپیل ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں،آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

انہوں نے کہا کہ شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں، بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601418

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں