چئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی چیف جسٹس جسٹس انور ظہیر جمالی سے ملاقات، نیب کی ایئر بک 2015ءپیش کی

198
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

چئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی چیف جسٹس جسٹس انور ظہیر جمالی سے ملاقات، نیب کی ایئر بک 2015ءپیش کی
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی سے جمعہ کو یہاں سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملاقات کی اور انہیں نیب کی ایئر بک 2015ءپیش کی۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے نیب کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ نیب نے ملک میں بدعنوانی کے تدارک کے لئے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔