19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںچائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر میں انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں ڈینگی...

چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر میں انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں ڈینگی سپرے

- Advertisement -

ملتان ۔ 17 مارچ (اے پی پی):چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر میں ڈینگی سپرے کروایا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے اینٹی ڈینگی سپرے آفس لان، بچوں کے ہوسٹل، سکول، ایڈمن بلاک اور دیگر مقامات پر کروایا گیا۔

اینٹی ڈینگی سپرے ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر کی زیر نگرانی کروایا گیا۔ اینٹی ڈینگی سپرے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تعاون سے کروایا گیا ۔

- Advertisement -

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ضروری ہے ،اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں تاکہ ڈینگی سے محفوظ رہا جا سکے۔ بیورو ترجمان کے مطابق اینٹی ڈینگی سپرے کروانے کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کو ڈینگی کے مرض سے تحفظ فراہم کرنا اور بچوں کی صحت کا خیال رکھنا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573509

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں