چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5.61 فیصد کمی

136
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):ملک میں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5.61 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں چائے کی درآمدات پر346.80 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.61 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات کاحجم 366.26 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

فروری میں چائے کی درآمدات کاحجم 21.39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 120 فیصدکم ہے، گزشتہ سال فروری میں 47.09 ملین ڈالرمالیت کی چائے کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں، جنوری کے مقابلہ میں فروری میں چائے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جنوری میں چائے کی درآمدات کاحجم 21.78 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں کم ہوکر21.39 ملین ڈالرہوگیا، مالی سال 2022 میں چائے کی درآمدات پر561.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔