20.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںچارسدہ، فوڈ سیفٹی کی زیر نگرانی 2ماہ کے دوران ضبط کی گئی...

چارسدہ، فوڈ سیفٹی کی زیر نگرانی 2ماہ کے دوران ضبط کی گئی مضر صحت اشیا تلف

- Advertisement -

پشاور۔21فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن کی ہدایت پر اسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی ابرہیم خان ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فدا حسین اور ڈی ایف سی کی نگرانی میں گزشتہ 2 ماہ میں ضلع چارسدہ میں ملاوٹی ،مضر صحت اور زائد المیعاد ضبط شدہ اشیا تلف کر دی گئیں۔جو سامان ضائع کیا گیا ان میں تقریبا 200لیٹر سرکہ،400لیٹر جوس ‘مشروبات ‘ایک ہزار کلو گرام چپس،پاپڑاورچورن شامل تھا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابرہیم خان کہاکہ خوراک سے متعلق ملاوٹ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائی گی،عملدرآمدنہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296233

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں