30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںچارسدہ، ٹریفک پولیس کا پبلک ٹرانسپورٹ پر غیر مناسب الفاظ و اشعار...

چارسدہ، ٹریفک پولیس کا پبلک ٹرانسپورٹ پر غیر مناسب الفاظ و اشعار اور ٹیپ ریکارڈر کے خلاف مہم

- Advertisement -

پشاور۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف کے جاری ہدایات کے روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک/سیکیورٹی شہنشاہ گوہر خان نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ بالخصوص چنگ چی رکشوں پر لکھی ہوئی نامناسب الفاظ اور اشعار کے خلاف ٹریفک پولیس کو کارروائی کے ہدایات جاری کئے۔

اس سلسلہ میں انچارچ ٹریفک عرفان خان اور سکندر ٹریفک عنایت الرحمن نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ مختلف شاہراہوں پر عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے نامناسب اور غیر اخلاقی الفاظ و اشعار کے خلاف درجنوں سے زائد چنگ چیوں سے ان تصاویر، الفاظ اور ٹیپ ریکارڈر کو ہٹا دیا۔

- Advertisement -

ڈی ایس پی شہنشاہ گوہر خان نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ منظم ٹریفک ایک ڈسپلن اور بہترین صفات رکھنے والے معاشرے کی مکمل تصویر ہوتی ہیں۔

ٹریفک قوانین کی پاسداری بحیثیت ایک محب الوطن اور مہذب شہری عوام الناس کا فرض بنتا ہے۔ٹریفک قوانین کی پاسداری سے نہ صرف ہم اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہیں بلکہ یہ قیمتی انسانی جانوں کی بھی حفاظت کا ضامن ہوتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390052

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں