چاول کی برآمدات میں 36.14 فیصد اضافہ کا ہوا،پی بی ایس

76
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد ۔16فروری(اے پی پی) چاول کی برآمدات میںجنوری 2019ءکے دوران 36.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کے اعدادوشمارکے مطابق جنوری2019ءکے دوران چاول کی برآمدات32.8 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ جنوری2018ء کے دوران24.1ارب روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔ پی بی ایس کی برآمدات میں8.7 ارب روپے یعنی36فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔