چلی میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

144

سانتیاگو۔9مئی (اے پی پی):چلی میں ایک چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہو نے سے اس پر سوار 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ شنہوا نےمیٹروپولیٹن ریجن کے صدارتی مندوب گونزالو دوران کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ سانتیاگو کے مضافاتی قصبے کوراکاوی میں حادثے کا شکار ہوا ، ہم سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔