22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںچمن کے اطراف میں پہاڑوں اور درہ کوڑک ٹاپ قومی شاہراہ پر...

چمن کے اطراف میں پہاڑوں اور درہ کوڑک ٹاپ قومی شاہراہ پر رات بھر برفباری کا سلسلہ جاری رہا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 20 جنوری (اے پی پی):چمن کے اطراف میں پہاڑوں اور درہ کوڑک ٹاپ قومی شاہراہ پر رات بھر برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔گزشتہ رات ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ این ایچ اے اور پی ڈی ایم اے نے بھاری مشینری اور نمک چھڑکائو کے ذریعے درہ کوڑک کے دونوں اطراف میں برفباری کے دوران قومی شاہراہ سے برف ہٹانے کا روڈ کلئیرنس آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا اور اس طرح چمن کویٹہ قومی شاہراہ پر ٹریفک بغیر کسی انتظارِ کے رواں دواں رہی ۔

اس موقع پر ڈی سی چمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی فضل وکرم سے اور روڈ کلئیرنس آپریشن ٹیم کی انتھک کوششوں اور محنت سے روڈ پر تمام ہیوی و چھوٹی گاڑیوں اور مسافر حضرات اپنے منزل مقصود تک بغیر کسی انتظارِ اور تکلیف کے بخیر و عافیت پہنچ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں بارش اور برفباری کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی ایمانداری سے سرانجام دیتے رہے اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کامیاب اور سرخرو ہوئے ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548878

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں