26.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومضلعی خبریںچنیوٹ،شارٹ سرکٹ کے باعث پٹرول والی کین کو آگ لگنے سے گھر...

چنیوٹ،شارٹ سرکٹ کے باعث پٹرول والی کین کو آگ لگنے سے گھر میں آگ بھڑ ک اٹھی،ایک بچی جاں بحق ،چار افراد زخمی

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 07 مارچ (اے پی پی):چنیوٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پٹرول والی کین کو آگ لگنے سے گھر میں آگ بھڑ ک اٹھنے سے بچی جاں بحق جبکہ خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو1122کے مطابق ضلع چنیوٹ موضع بھوآنہ تحصیل بھوآنہ میں شمس الحق کے گھر میں شارکٹ سرکٹ کے باعث گھر میں پڑی پٹرول کی کین کو آگ لگنے سے پورے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے گھرمیں موجود 7سالہ بچی فاطمہ زاہرہ دختر شمس الحق جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ شمس الحق کی زوجہ 40سالہ زلیخا،دو بیٹیاں 12سالہ مریم،5سالہ غلام زاہرہ اور 16سالہ بیٹا علی رضا جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار اور آگ بجھانے والا عملہ موقع پر آگیا اور آگ پر قابو پالیا گیااور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بچی کی ڈیڈ باڈی کو آگ سے نکال کرریسکیو کفن میں لپیٹ میں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569992

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں