23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںچنیوٹ، آل پاکستان دو روزہ ختم نبوت کانفرنس24، 25 اکتوبر کو منعقد...

چنیوٹ، آل پاکستان دو روزہ ختم نبوت کانفرنس24، 25 اکتوبر کو منعقد ہو گی

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):چنیوٹ،43ویں آل پاکستان دو روزہ ختم نبوت کانفرنس24، 25 اکتوبر کو مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس کے تمام تر انتظامات کو آخری مراحل میں داخل کیا جا رہا ہے۔ مبلغین ختم نبوت اور کارکنان ختم نبوت کانفرنس کی دعوتی مہم اور تشہیری اسفار سے مرکز ختم نبوت میں واپسی شروع ہو چکی ہے۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما اور کانفرنس کے نگران مولانا توصیف احمد سے صفی اللہ گوندل، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداللہ احمد، رانا محمد عمر ایڈیشنل ڈی سی، شازیہ رحمن اے سی لالیاں، بابر نواز ڈی ایس پی ٹریفک پولیس، شبیر احمد ایس ایچ او تھانہ چناب نگر اور میونسپل کمیٹی چناب نگر کے ارکان نے ملاقات اور مشاورت کے ذریعے سیکیورٹی پلان اور ٹریفک پلان اور کانفرنس کے دیگر انتظامی امور کا بغور جائزہ لے کر اپنے متعلقہ اداروں کو بریفنگ دی۔عالمی

- Advertisement -

مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی اور مولانا عزیز الرحمن ثانی نے مرکز ختم نبوت مسلم کالونی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کی کامیابی کے لیے ملک کے مختلف مدارس اور خانقاہوں میں دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515343

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں