چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

67
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

چنیوٹ۔ 30 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر محمد انس سعید نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی تصدیق کی۔

وہ مختلف علاقوں میں گئے اور گھروں میں موجود بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کئے۔انہوں نیپولیو ٹیموں کا ریکارڈ بھی دیکھا۔انہوں نے واضح کیا کہ مہم کے سوفیصد اہداف کی تکمیل تک چوکس انداز میں ڈیوٹی انجام دی جائے۔