21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںچنیوٹ ،ضلع بھر میں عیدالفطر کے دو دنوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس...

چنیوٹ ،ضلع بھر میں عیدالفطر کے دو دنوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے 71روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے 89 زخمی افراد کو ریسکیو کیا

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 02 اپریل (اے پی پی):چنیوٹ ضلع بھر میں عیدالفطر کے دو دنوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے 71روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے 89 زخمی افراد کو ریسکیو کیا۔ زخمی مردوں کی تعداد 67 جبکہ خواتین کی تعداد 18 ہے۔

ریسکیو 1122 کے میڈیا کوآرڈینیٹر چنیوٹ کے مطابق ان 89 زخمی افراد میں سے 50 معمولی زخمی افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 39 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا. زیادہ تر روڈ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور بے احتیاطی کے باعث پیش آئے،تمام زخمیوں کو ریسکیو کی گاڑیوں میں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577972

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں