چنیوٹ ،ضلع بھر میں 6 محرم الحرام کو 24 جلوس, 74 مجالس کا انعقاد

37

چنیوٹ۔ 02 جولائی (اے پی پی):6 محرم الحرام کے جلوسوں,مجالس پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ضلع بھر میں 6 محرم الحرام کو 24 جلوس, 74 مجالس کا انعقاد ہواضلع بھر میں 8 سو سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے سینئر پولیس افسران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس حوالے سے ڈی پی اوعبداللہ احمدکاکہنا تھا کہ مجالس

جلوسوں پر سیکیورٹی پلان کیمطابق فور لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے حساس پوائنٹس پر چھتوں پر مسلح جوان تعینات کئے گئے ہیں محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان برقرار رکھا جائے گا شہری سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی ایمرجنسی صورت میں 15 پر رابطہ کریں۔