26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںچنیوٹ ،پولیو سے پاک پنجاب ترجیح اورپولیو کے دو قطرے ہر بچہ...

چنیوٹ ،پولیو سے پاک پنجاب ترجیح اورپولیو کے دو قطرے ہر بچہ ہر بار بچوں کے صحت مند مستقبل کے ضامن ہیں

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 21 اپریل (اے پی پی):ضلع چنیوٹ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے پلااور انگلیوں پر نشانات لگاکر مہم کا افتتاح کیا۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے2 لاکھ 97 ہزار122بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے،جس کے لئے مجموعی طور پر1467ٹیمیں مامورہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پنجاب ترجیح اورپولیو کے دو قطرے ہر بچہ ہر بار بچوں کے صحت مند مستقبل کے ضامن ہیں۔انہوں نے کہا کہ باربار مہم کو دہرانے کامقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں ۔انہوں نے ہیلتھ اتھارٹی کے افسران سے کہا کہ مائیکروپلان پرذمہ داری سے عمل کیا جائے اور سابقہ تجربات کو مدنظر رکھیں۔

- Advertisement -

انہوں نے واضح کیا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ کی جائے گی اس ضمن میں غفلت یا لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے بس اڈوں،ریلوے اسٹیشن،پارکس،موٹر وے انٹرچینجز سمیت دیگر فکسڈ پوائنٹس پر ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585160

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں