چنیوٹ میں اسٹوڈنٹ کلب کے زیرِاہتمام یوکے ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد

16

چنیوٹ۔ 02 جولائی (اے پی پی):چنیوٹ میں اسٹوڈنٹ کلب کے زیرِاہتمام یوکے ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ ایکسپو میں دو سو سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔اسٹوڈنٹ کلب کے زیرِاہتمام چنیوٹ میں ایک روزہ ان ہاؤس یوکے ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر اور بیرون شہر سے دو سو سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ایونٹ کا مقصد برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کو تعلیمی رہنمائی، مفت مشاورت اور داخلے کے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر برانچ منیجر رابعہ لیاقت کہنا تھا کہ ہم فری اف کاسٹ کانسٹنسی ہے ہمارے کوئی چارجز نہیں ہے ہم سٹوڈنٹس انگلش ٹیسٹ کی پرپریشن کرنا چاہتے ہیں

تو وہ بھی ہم فری آف کاسٹ کرواتے ہیں ہمارا ایکسپو ان سٹوڈنٹس کے لیے ہے جو تعلیم حاصل کرنے کے لیے باہر جانا چاہتے ہیں اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) چنیوٹ شاہد محمود چوہدری، سابق جنرل سیکرٹری غلام مرتضی, ممبر توصیف الرحمن کانجو بھی موجود تھے جنہوں نے اسٹوڈنٹ کلب کی اس تعلیمی کاوش کو سراہا۔طلباء و طالبات کی جانب سے رابعہ لیاقت کی جانب سے چنیوٹ جیسے چھوٹے شہر میں بین الاقوامی تعلیمی اداروں کو متعارف کروانے اور مقامی طلبہ کو عالمی تعلیمی مواقع سے جوڑنے کی یہ کاوش کو سراہا گیا۔ میڈم رابعہ لیاقت و دیگر سٹاف نے مقامی طلبہ اور والدین کو درپیش سوالات کے مؤثر جوابات اور رہنمائی بھی فراہم کی، جس پر شرکاء نے انہیں خوب سراہا۔

ایونٹ میں آنے والے طلبہ کو یونیورسٹی سلیکشن، اسکالرشپ گائیڈنس اور ویزا اپلائی کرنے کے مراحل پر مکمل رہنمائی فراہم کی گئی۔