چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43540 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،وزارت قومی صحت

71
Ministry of Health
Ministry of Health

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43 ہزار540 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بدھ کووزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار540 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ جن میں سے1467 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کی شرح 3.33 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد2ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ615مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔