چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2379 نئے کیسز,76 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

35
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2379 نئے کیسز,76 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 76 اموات ہوئیں جن میں سے 29 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 379 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹی لیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 73 فیصد، لاہور میں 56 فیصد,پشاور میں 39 فیصد اور بہاولپور میں 46 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے صوابی میں 45 فیصد،پشاور میں 45 فیصد،گوجرانوالہ میں 62 فیصد اور ملتان میں 59 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 30 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 743, پنجاب میں 12 ہزار 862,

خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 446, اسلام آباد میں 1 ہزار 190, بلوچستان میں 500,گلگت بلتستان میں 283, آزاد کشمیر میں 378 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 88 ہزار 768 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹی لیٹرز پر 576 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 68 ہزار 819 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 130 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 18 ہزار 231, بلوچستان میں 23 ہزار 831, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 418، اسلام آباد میں 79 ہزار 123,

خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 26 ہزار 787، پنجاب میں 3 لاکھ 25 ہزار 662 اور سندھ میں 2 لاکھ 98 ہزار 78 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار 543 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 794 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

پنجاب میں 9 ہزار 367 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 36 مریض ہسپتالوں میں اور 9 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 766 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 731 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق سے جاں بحق ہوئے،

بلوچستان میں کل 264 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 514 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا ۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 24 لاکھ 44 ہزار 42 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 803 مریض زیر علاج ہیں۔