چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5050 کیس ،114 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں ریکارڈ کی گئیں ، این سی او سی

61
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5050 کیس ،114 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں ریکارڈ کی گئیں ، این سی او سی
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5050 کیس ،114 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں ریکارڈ کی گئیں ، این سی او سی

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 114 اموات ہوئیں جن میں سے 43 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 50 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 81 فیصد,لاہور میں 79 فیصد،گوجرانوالہ میں 88 فیصد اور اسلام آباد میں 57 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 72 فیصد،سوات میں 63 فیصد،گجرات میں 71 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40 ہزار 66 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 665, پنجاب میں 19 ہزار 16, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 414, اسلام آباد میں 7 ہزار 223, بلوچستان میں 829,گلگت بلتستان میں 739, آزاد کشمیر میں 1 ہزار 160 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 31 ہزار 700 ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 518 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 875 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 18 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 14 ہزار 461, بلوچستان میں 20 ہزار 241, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127، اسلام آباد میں 65 ہزار 700, خیبر پختونخوا میں 98 ہزار 301، پنجاب میں 2 لاکھ 48 ہزار 438 اور سندھ میں 2 لاکھ 68 ہزار 750 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 443 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 529 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں 6 ہزار 972 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 54 مریض ہسپتالوں میں اور 10 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 618 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 32 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 607 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 215 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 399 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 7 لاکھ 34 ہزار 960 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 4 ہزار 920 مریض زیر علاج ہیں۔