اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے صوبہ سندھ کے بعدپنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 29 اموات ہوئیں جن میں سے 13 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے بدھ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 979 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 27 فیصد،پشاور میں 21 فیصد,لاہور 19 فیصد اور اسلام آباد میں 20 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 24 فیصد،مظفر آباد میں 19 فیصد،ملتان میں 18 فیصد اور گلگت میں 48 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 42 ہزار 62 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 852، پنجاب میں 17 ہزار 218، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 525،اسلام آباد میں 1 ہزار 900، بلوچستان میں 746،گلگت بلتستان میں 360،
آزاد کشمیر میں 461 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ3 ہزار 484 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 249 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 606 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 57 ہزار 371 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 20 ہزار 293,
بلوچستان میں 27 ہزار 145، گلگت بلتستان میں 6 ہزار98 , اسلام آباد میں 82 ہزار652، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 37 ہزار 951،پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 180 اور سندھ میں 3 لاکھ 37 ہزار 52 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار 281 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 440 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔
پنجاب میں 10 ہزار 747 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 316 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میںجبکہ1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،
اسلام آباد میں کل 777 اموات جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جانبحق ہوا،بلوچستان میں کل 308 اموات جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 1مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جانبحق ہوا، گلگت بلتستان میں 111 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 582 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 45 لاکھ 44ہزار 85 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 2 ہزار 132 مریض زیر علاج ہیں۔