اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 26 اموات ہوئیں جن میں سے 8 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی اوسی کے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 912 افراد کے کوویڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کوویڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 30 فیصد,لاہور میں 37 فیصد،ملتان میں 77 فیصد اور سرگودھا میں 38 فیصد مریض ہیں۔ا
سی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 31 فیصد،پشاور میں 31 فیصد،صوابی میں 34 فیصد اور فیصل آباد میں 34 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ۔19 کے 45 ہزار 619 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 631,
پنجاب میں 21 ہزار 261، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 79،اسلام آباد میں 4 ہزار 744، بلوچستان میں 724,گلگت بلتستان میں 535 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 645 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 84 ہزار 527 ہو چکی ہے۔
بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 373 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 43 ہزار 648 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار 233 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 316, بلوچستان میں 33 ہزار 40,
گلگت بلتستان میں 10 ہزار 341, اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 983، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 75 ہزار 358،پنجاب میں 4 لاکھ 35 ہزار 40 اور سندھ میں 4 لاکھ 62 ہزار 155 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 58 ہو چکی ہے۔
جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 474 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 12 ہزار 757 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،
خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 623 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 930 اموات،بلوچستان میں کل 349 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 739 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے 1 کروڑ 97 لاکھ 82 ہزار 491 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 2 ہزار 867 مریض زیر علاج ہیں۔