لاہور۔12اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ 24گھنٹوں کے دوران 25ہزار 900سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا، 8 ہزار 800سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ،9 ہزار 600سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ7ہزارسے زائد نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔
انہوں نے بتایا کہ 24گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 34 ہزار 780 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئےجبکہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے 4 ہزار 900سے زائد افراد کو چلا ن ٹکٹ ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار 800 سے زائد کے چالان ٹکٹ 2ہزار 200سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی لائی گئی اور دیگر سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر 6ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580919