20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومضلعی خبریںچوہدری شافع حسین سے چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کے حکام کی...

چوہدری شافع حسین سے چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کے حکام کی ملاقات،پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ

- Advertisement -

لاہور۔4مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چین کی متعدد سرمایہ کار کمپنیوں کے حکام نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ چین کے سرمایہ کاروں نے سولر انرجی، ای وی سیکٹر،فارماسیوٹیکل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا۔

چین کی سرمایہ کار کمپنیاں پہلے مرحلے میں اسمبلنگ،دوسرے مرحلے میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائیں گی اور تیسرے مرحلے میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر کریں گی۔ چین کی سرمایہ کار کمپنیاں مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر بھی کریں گی اور پیداواری عمل بارے تربیت کی فراہمی کے لئے پنجاب میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹر بھی بنائیں گی۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے چین کے سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے کاروباری سرگرمیوں کا پر کششِ مقام بنا دیا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 200سے زائد غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں سے مل چکا ہوں۔ متعدد سرمایہ کار کمپنیوں نے پنجاب کے مختلف سیکٹر میں سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چین کی ویوو موبائل فون کمپنی نے انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر شروع کردی ہے اور یہ پلانٹ 2سال میں پیداوار شروع کر دے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بن رہا ہے یہاں 130ایکڑ رقبے پر فارما سیوٹیکل ویلی بھی بنائیں گے۔

چین کی مزید کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چین کے سرمایہ کار پنجاب میں بائیو ٹیکنالوجی پلانٹ بھی لگائیں،ہرممکن سہولت دیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سولر پینلز،ای وی چار جنگ اور دیگر مصنوعات کی پنجاب میں مینوفیکچرنگ حکومت کی ترجیح ہے۔ ٹیوٹا کے اداروں کی لیبز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور ان اداروں میں سولر سٹڈیز کے کورسز بھی شروع کرائے گئے ہیں۔

چین کے سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ پنجاب پاکستان کا بڑا صوبہ ہے اس کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں، چین میں پاکستان پویلین کا پنجاب کے محکمہ انڈسٹری کے ساتھ لنک بھی قائم کیا جائے گا۔ سابق ایم این اے حامد،پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر قیوم،پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592189

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں