22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںچکوال آئی ہسپتال میں نیا بلاک رواں سال کے آخر تک مکمل...

چکوال آئی ہسپتال میں نیا بلاک رواں سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا، صدر الشفا ٹرسٹ

- Advertisement -

راولپنڈی۔22اگست (اے پی پی):الشفا ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ر) رحمت خان نے کہا ہے کہ الشفا ٹرسٹ نے آنکھوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث توسیعی منصوبہ شروع کیا ہے، چکوال آئی ہسپتال میں ایک نیا بلاک رواں سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا ۔

انہوں نےمنگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چکوال آئی ہسپتال کے نئے بلاک میں یومیہ 500 او پی ڈی مریضوں کی گنجائش ہوگی جبکہ گلگت میں ایک ڈونر آرگنائزیشن کے تعاون سے درمیانے درجے کا آئی ہسپتال قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چکوال آئی ہسپتال میں نیا بلاک 150 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جس کے تمام اخراجات ایک مخیر خاندان برداشت کر رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس لئے ہم نے اپنی استعداد کو سالانہ 13لاکھ مریضوں سے بڑھا کر 15لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چکوال ہسپتال کی توسیع کے علاوہ گلگت میں 50 بستروں کے ایک نئے ہسپتال کے منصوبے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور ان دونوں منصوبوں سے مزید 2 لاکھ افراد کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔ چکوال میں ہسپتال کی توسیع سے ریٹینا اورکالے موتیاکے مریضوں کا بھی علاج ہو سکے گا،اس کے علاوہ چکوال کے قریب دیہاتوں میں ایک آؤٹ ریچ ٹیم تعینات کی جائے گی تاکہ سکول کے بچوں کی سکریننگ کی جا سکے۔

راولپنڈی ہسپتال میں مریضوں کے انتظار کے وقت کو کم کرنے کے لئے ایک نیا او پی ڈی بلاک بنایا جائے گا جس میں روزانہ ایک مریضوں کا علاج کیا جا سکے گا جبکہ آپریشنز کی تعداد بڑھا کر کر 29 کی جا رہی ہے۔ توسیعی منصوبے کے تحت کوہاٹ ہسپتال میں مزید 8 ماہرین کو شامل کیا جائے گا، موتیا کی سرجری کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، آؤٹ ریچ ٹیم دور دراز کے علاقوں کے لئے دستیاب ہو گی۔ مظفرآبادمیں آؤٹ ریچ ٹیم پہلے ہی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔

سکھر ہسپتال میں آنکھوں کے 11 ماہرین خدمات فراہم کر رہے ہیں اور اکتوبر تک وہاں قرنیہ کی پیوند کاری شروع کر دی جائے گی۔ صدر الشفا ٹرسٹ نے بتایا کہ گزشتہ 30 سالوں میں الشفاٹرسٹ نے 30 ملین مریضوں کا مفت علاج کیا جس کی مالیت 13 ارب روپے ہے۔ مفت علاج میں گلوکوما، ریٹینا اور کینسر کی ہزاروں سرجریز بھی شامل ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381566

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں