22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںچھوٹے پیمانے پر گندم کے کاشتکاربرش کٹر، واک آفٹرریپر اور کٹربائینڈر سے...

چھوٹے پیمانے پر گندم کے کاشتکاربرش کٹر، واک آفٹرریپر اور کٹربائینڈر سے بھی کٹائی کرسکتے ہیں، محکمہ زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 21 اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ چھوٹے پیمانے پر (1سے10 ایکڑ رقبے پر)گندم کی کاشت کرنے والے کاشتکاربرش کٹر، واک آفٹرریپر،کٹر بائینڈر سے بھی کٹائی کرسکتے ہیں۔یہ بات ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمود نے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ1 سے10 ایکڑ رقبے پرگندم کی کاشت کرنے والے کاشتکاربرش کٹر، واک آفٹرریپر،کٹر بائینڈر سے بھی کٹائی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مینوئل برش کٹریا واک آفٹر یا ٹریکٹرکے ساتھ چلنے والے کٹر بائینڈرکی مدد سے دو گھنٹے میں ایک ایکڑ پر کھڑی گندم کی کٹائی کی جاسکتی ہے، برش کٹر اور کٹر بائینڈر کا خاص فائدہ یہ ہے کہ توڑی یا بھوسہ بنانے میں بہت آسانی رہتی ہے۔

- Advertisement -

ا ن کا کہنا تھا کہ ناٹ کا کترناکمبائن ہارویسٹر چلانے کے بعد گندم کی باقیات جلانے سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ بعض اجزائے خوراک بھی ضائع ہوجاتے ہیں اس لئے کمبائن ہارویسٹر چلانے کے بعد اگر ناڑکا کترنے والی مشین دستیاب نہ ہو تو بھی اسے جلانے کی بجائے دو مرتبہ ڈسک ہیرو کی مدد سے کتر کر زمین میں دبادیا جا ئے اور ڈسک چلانے کے بعد اس کھیت کی آبپاشی کردی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آبپاشی کے ساتھ ایک بوری یوریا کھاد بھی ڈال دی جائے تو بھوسہ گلنے کی رفتار مزید تیز ہو جا ئے گی اور یہ عمل کرنے کے ایک ماہ بعد مونجی یا دیگر فصل کامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584948

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں