- Advertisement -
راولپنڈی۔24مارچ (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گلر نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سلامتی اور علاقائی امور کے علاوہ افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت اور دوطرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست ہونے کے ناطے پاکستان اور ترکی گہرے سٹریٹجک تعلقات کو آگے بڑھائیں گے۔ قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
- Advertisement -