کراچی۔3دسمبر (اے پی پی):چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان چیلا رام کیولانی کی جانب سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ہائوس کراچی میں میڈیا بریفنگ سیشن اور صحافی برادری کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اور سندھ کے ثقافتی دن کی نسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں چیئرمین سائوتھ زون گروپ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان عبدالرحیم جانو ، سابق چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان رفیق سلیمان، اراکین ایم سی برائے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان آصف شیخ، ڈاکٹر محمد حفیظ، مزمل رئوف ، سلمان پراچہ سمیت اے کے میمن، سیکریٹری رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان الطاف حسین اور اسسٹنٹ سیکریٹری عارف علی خان شریک ہوئے ۔
میڈیا بریفنگ و اعزازی و ثقافتی تقریب میں مختلف میڈیا ہائوس سےتعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی ۔ میڈیا بریفنگ کے دوران چیلا رام کیولانی سمیت رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے دیگر قائدین اور ارکین کی جانب سے صحافی برادری سے چاولوں کی برآمدگان سمیت برآمد کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چیلا رام کیولانی کی جانب سے چیئرمین سائوتھ زون گروپ عبدالرحیم جانو سمیت رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے دیگر قائدین و اراکین و ایم سی کو اجرک و ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا ۔
چیلا رام کیولانی سمیت قائدین و اراکین کی جانب سے صحافی برادری کو سندھ کا ثقافتی تحفہ اجرک و ٹوپی پیش کیا گیااور سندھ کا ثقافتی دن منایا گیا ۔
سندھ کی ثقافتی دن کی نسبت سے ظہرانے میں سندھی پکوانوں کا انتظام کیا گیا۔ تقریب کے اہتمام پر چیلا رام کیولانی کی جانب سے تمام صحافی بھائیوں کا تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا گیا اور ساتھ ساتھ ثقافتی دن کے موقعے پر سندھ سمیت پورے پاکستان میں امن و خوشحالی کے لیے دعا کی گی ۔