چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ، ایوان بالا کا رواں سیشن 29دسمبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ

82

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):سینٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایوان بالا کا رواں سیشن 29دسمبر تک جاری رہے گا ۔ سینٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اجلاس کی صدارت کی ۔

اجلاس میں سینٹ کے 316ویں اجلاس میں ایوان کی کارروائی کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس کے دوران قانون سازی کے علاوہ اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کی جائے گی ۔ ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ یہ اجلاس 29دسمبر تک جاری رہے گا ۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ ، سینیٹر مرزا محمد آفریدی ،سینٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم ، وفاقی وزیر برائے ریلوے سینیٹر محمد اعظم خان سواتی ، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینٹر محمد طاہر بزنجو ، سینیٹر سردار محمد شفیق ترین ، سینیٹر ہدایت اللہ خان ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور سیکرٹری سینٹ محمد قاسم صمد خان نے شرکت کی ۔