
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام اداروں کو ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، تمام اداروں کو آئین کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اداروں کے درمیان محاذ آرائی وفاق کے لئے نقصان دہ ہو گی، پاکستان وار لارڈ ازم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں مقامی ہوٹل میں ادبی و ثقافتی تنظیم ”آئینہ“ کے زیر اہتمام بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی نئی کتاب ”زندہ تاریخ“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مخدوم جاوید ہاشمی زمانہ طالب علمی سے لے کر آج تک عملی جدوجہد کر رہے ہیں، ا