22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی کوئٹہ مستونگ میں پولیو ٹیم...

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی کوئٹہ مستونگ میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ مستونگ میں پولیو مہم ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ پولیو کے خلاف قومی مہم میں شریک سیکیورٹی اہلکار ہماری قوم کے اصل ہیرو ہیں، جو بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

سید یوسف رضا گیلانی نے زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ پوری قوم پولیو کے خاتمے اور اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586446

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں