چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سینیٹر سجاد حسین طوری اور سینیٹر مشاہد اﷲ خان کی سینیٹر رحمان ملک کے گھر آمد، ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

116
چیئرمین سینیٹ کا باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغاز،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے، محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سینیٹر رحمان ملک کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناءسینیٹ کے چیف وہپ سینیٹر سجاد حسین طوری اور سینیٹر مشاہد اﷲ خان بھی سینیٹر رحمان ملک سے تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔