چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بلوچستان میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار

84
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے حادثے کے نتیجے میں شہید پاک فوج کے افسران لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، میجر جنرل امجد حنیف ، دیگر افسران اور عملے کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔