چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا ہندوﺅں کے مذہبی تہوار ہولی پر تہنیتی پیغام

62

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہندوﺅں کے مذہبی تہوار ہولی پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہندو برادری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوںکو برابر حقوق حاصل ہیں اور تمام اقلیتیں پاکستان کی معاشی و سماجی خوشحالی میں پیش پیش ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی پر یقینی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پارلیمان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر ہی ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔