چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعیناتی پر مبارکباد

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جنرل عاصم منیر کو بطور چیف آف آرمی سٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔

جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے آرمی چیف کے پاس وسیع تجربہ اور اہلیت ہے جو پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام اور اسے دہشت گردی سے پاک ملک بنانے کے لیے ہمیشہ پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا۔ پاک فوج کے ہزاروں جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تمام تر مشکلات کے باوجود ثابت قدمی اور قومی جذبے سے وطن عزیز کی حفاظت میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔