- Advertisement -
اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سینیٹرز کے ایک وفد کے ہمراہ روس کے چار روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ان کے ہمراہ وفد ماسکو کے ڈوموڈیڈوو ایئرپورٹ پہنچے جہاں وی آئی پی لائونج میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
روس کی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر، ویلنٹینا میٹیوینکو کی دعوت پر چیئرمین سینٹ وفد کے ہمراہ روس پہنچے جہاں وفد کو روس کی جانب سے فیڈریشن کونسل اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سینیٹ کے درمیان تعاون کے گروپ کے سربراہ چیزوف ولادیمیر الیکسیویچ نے خوش آمدید کہا۔اس موقع پر روس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر شفقت علی خان پاکستان کی جانب سے وفد کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=367019
- Advertisement -